• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رمضان میں منافع خوروں پر 24 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا

کراچی میں منافع خوروں پر ایک ماہ میں 24 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالت عالیہ سندھ میں رمضان میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کے خلاف سماعت ہوئی۔

دوران سماعت کمشنر کراچی اور دیگر نے منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق منافع خوروں پر ایک ماہ میں 24 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والی 36 دکانیں سیل کردی گئیں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا اور 30 اپریل تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

قومی خبریں سے مزید