• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے، عمر ایوب

مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاگیا،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا گیا، سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔

عمر ایوب نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنوبی بلوچستان کےلئے خصوصی پیکیج دیاتھا، بلوچستان کےلئے پیکیج کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجاناچاہیےتھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں خود بھی روپوش رہا، پرویزالہی اور دیگر رہنماؤں کو جیل میں ڈالاگیا، جو لوگ کہتے تھے کہ پارٹی ختم ہوجائےگی، یہ ان کی خام خیالی تھی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی مواد نہیں، ہم تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہیں، ہم پیچھے ہٹنےوالوں میں سےنہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے لوگوں کےساتھ کیا کچھ نہیں کیاگیا، ہمارامشن آئین اورقانون کی بالادستی ہے،ہمیں کیوں دیوار سے لگایاگیا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ الائنس ایک پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے کہ سب آئین و قانون کا احترام کریں، آئین و قانون کسی کو پسند ہو یا نہ ہو یہ رائج الوقت ہے، آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو سرمایہ کاری، تجارت، ترقی ہوگی۔

عمرایوب نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار ہمارے دور میں بلوچستان میں سولر انرجی کا منصوبہ لگارہے تھے، اس وقت پی ڈی ایم ٹو حکومت بنائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید