سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کردیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو مستقل ججز میں شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے ان 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔