• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا بہار اجلاس آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوگا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کا سالانہ بہار اجلاس واشنگٹن میں 15 تا 19 اپریل کو ہوگا۔

واشنگٹن میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزراء خزانہ اور اسٹیٹ بینک سربراہان شریک ہوں گے۔

پیر 15 اپریل سے شروع ہونے والی سالانہ تقریبات میں پاکستانی حکام فنڈز کے ساتھ نئے پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف اور پاکستان کے وزیر خزانہ کے حالیہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ نئے پروگرام پر دونوں جانب ہم آہنگی ہے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل پاکستان کا 1 ارب ڈالر ادا کرنا بھی خوش آئند ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید