پاکستان میں شوہروں کی اکثریت نے بیویوں پر تشدد کی مخالفت کردی۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق 89 فیصد پاکستانی شوہروں نے بیویوں پر تشدد کی مخالفت کی۔
سروے میں اکثر پاکستانیوں نے کہا کہ بیوی پر ہاتھ اٹھانا یا کسی بھی قسم کا تشدد کرنا قابل قبول نہیں۔
سروے میں صرف 9 فیصد نے بیوی پر شوہر کے تشدد کے عمل کی حمایت کی اور اسے درست قرار دیا۔
گیلپ سروے میں 1 فیصد پاکستانی شوہروں نے بیوی پر تشدد کے معاملے پر درمیانہ موقف اختیار کیا، نہ تو کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی۔