• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یوآئی ف کےامیدوارن لیگ اورآئی پی پی امیدواروں کے حق میں دستبردار

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمیعت علماء اسلام (ف) نے 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 119سے جے یو آئی کے امیدوار راشد خان نے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک جبکہ پی پی 149 سے جے یو آئی کے امیدوار عثمان خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی پی 149 سے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لاہور سے مزید