• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریم یونین وفدکی گارڈ مزمل خان مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مرکزی صدر ریلوے پریم شیخ انور نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے گارڈ مزمل خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریلوے ملازم کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، ریلوے ملازمین میرے خاندان کی طرح ہیں۔ان کے ہمراہ خالد محمود چوہدری ، ریاض آسی ، فیاض شہزاد، جنید خرم بھی موجود تھے۔ وفد نے جنرل منیجر ریلوے عامرعلی بلوچ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا،جس میں انہوں نے مرحوم کے ایک بیٹے کو ریلوے ملازمت دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،مرحوم کے لواحقین نےخلوص و محبت کو سراہتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید