• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات میں ملوث مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن خوش آئند، شوکت ورک

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کاجعلی ادویات کی تیاری اورتجارت میں ملوث مافیا کیخلاف جاری منظم کریک ڈاؤن خوش آئند ہے،وہ انسانوں کی بیش قیمتی زندگی سے کھیلنے والے مافیاز کی کمر توڑنے کیلئے کمربستہ ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں ایساکوئی سرکاری ہسپتال نہیں جہاں بدقسمتی سے ادویات چوری کے شرمناک واقعات نہ ہورہے ہوں،تاہم حکومت پنجاب کا امانت میں خیانت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کی گرفت کیلئے طبل جنگ بجانا اطمینان بخش ہے۔
لاہور سے مزید