• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ نے جگر گوشوں کی قربانیوں سے عظیم مثال قائم کی، حمیرا طارق

لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید، ڈاکٹر زبیدہ جبیں صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور عظمی عمران نے فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ کو اسرائیل نے عید کے دن غزہ میں میزائل حملے میں نشانہ بنا کر بے رحمی و بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ حماس کے سربراہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے جگر گوشوں کی قربانیوں سے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔
لاہور سے مزید