انڈا، وہ بھی سوا دو لاکھ کا، جی ہاں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مسجد کی تعمیر کیلئے عطیہ کیا گیا 6 روپے کا انڈا سوا دو لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔
ایک غریب بیوہ خاتون کی جانب سے عطیہ کیے گئے انڈے کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک اچھا سا فریم بھی بنوایا جا رہا ہے۔
سوپور کے گاؤں میں مسجد کی تعمیر کیلئے لوگوں نے نقدی، برتن، مرغیاں، چاول وغیرہ عطیہ میں دیے۔
ایک بیوہ خاتون نے یہ انڈا عطیہ کیا، تین تک انڈے کی بولی لگائی گئی، پہلی بولی ہی 10 ہزار کی لگی جو بعد میں سوا دو لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
انڈا خریدنے والے کشمیری تاجر کا کہنا ہے کہ خالص اور نیک جذبات کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اسی لیے یہ انڈا ہمیشہ انکے گھر میں محفوظ رہے گا۔