• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق پشاور میں 100 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 15 روپے کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور میں 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات ک بعد روٹی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خصوصی احکامات پر روٹی کی قیمت کم کی گئی۔ صوبائی حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید