• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، 14 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 14 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، درخواستوں کی سماعت پر شہریوں کی جبری گمشدگی کا تعین ہونے کے باوجود اہلخانہ کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر عدالت برہم ہوگئی اور چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لیاقت آباد کے علاقے سے لاپتا شہری وسیم، اورنگزیب اور محمد اسماعیل کے اہلخانہ کو معاوضہ ادکرنے احکامات کے باوجود اہلخانہ کی مالی معاونت کے لیے معاوضہ ادا کیوں نہیں کیا گیا، فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ مالی معاونت کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو 2 الگ الگ سمریاں 15 اور 18 لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں ، صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی متاثرین کو رقم ادا کردی جائے گی،عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو اہلخانہ کی مالی معاونت اور تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 14مئی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،اہلخانہ کے مطابق اورنگزیب اور اسماعیل 7 سال سے لاپتا ہیں، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو سراغ لگانے کا حکم دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید