• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈیوں میں تیل قیمتیں گر گئیں، سونے کی قدر میں اضافہ

کراچی ( نیوز ڈیسک)ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل پر ایران کے جوابی میزائل حملے اورپھر اس کے جواب میں ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظردنیا بھر کی منڈیوں پر بے یقینی نظرآنے لگی ہے ، تیل کی قیمتوں اور بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بہت کمی ہوگئی ہے جبکہ سرمایہ کار محتاط رہوتے ہوئے محفوظ سرمایہ کاری کےلیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیںسونے کی قدر میں اضافہ ہوا ،امریکی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر کمی ہوئی ہے ۔، لندن، بھارت اوریورپی ممالک میں بھی سرمایہ کارمحتاط ہوگئے ، برینٹ فیوچر میں تیل کی قیمت 1.15 ڈالر تک گری اور 89.30 ڈالر فی بیر ل ہوگئی۔ مغربی ٹیکساس کی منڈی ڈبیلو ٹی آئی میں فیوچر کے سودوں میں 1.11ڈالر فی بیرل کمی ہوئی اور یہاں خام تیل کے ایک بیرل کی قیمت 84.55 ڈالر ہوگئی۔ برطانوی اسٹاک ماریکٹ میں بھی دیگر امریکی اور یورپی منڈیوں کی طرح تیل کی قیمتں گریں۔ اور لندن کا ایف ٹی اسٹاک ایکسچینج 30.05 پوائنٹس گرا جو کہ 0.38 فیصد بنتا ہے۔ یہاں بھی تیل کی قیمتیں گریں۔ یورپ میں پیرس اور فرینکفرٹ کی اسٹاک مارکیٹوں نے بہتر کارکردگی دیکھائی۔ عرب نیوز کے مطابق ایرانی حملے کے بعد جون کےلیے برینٹ فیوچر کی قیمت میں 50 سینٹ فی بیرل کمی ہوئی اور یہ گرکر89.95 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل پرمستحکم ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید