• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا، کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(ایجنسیاں/جنگ نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔حلف اٹھانے کے بعد آصفہ بھٹو نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی‘حکومتی ارکان ایوان سے چلےگئے‘پیپلز پارٹی کے ممبران بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارمصطفی رند نے این اے207 سے ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹوکی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ امیدوار مصطفی رند کو اغوا کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید