• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ نے ہمیں انصاف نہیں دیا، وکلاء بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہمیں انصاف نہیں دیا گزشتہ روز ضلع کچہری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ بہت اہم ہے ، آج سائفر کیس اورکل القادر ٹرسٹ کیس لگا ہوا ہے،سائفر کیس میں سزا معطل ہے ، القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت ہو جائے تو بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی کیس نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کو بھی انصاف اور فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا،چھ ججز کا خط بہت اہم ہے کہ کس طرح ایجنسیاں مداخلت کرتی ہیں اور ججز کو دھمکیاں دیتی ہیں، وقت آ چکا ہے کہ عدلیہ سٹینڈ لے اور انصاف دے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے ، ان کا مقصد صرف پولیٹیکل انجینئرنگ تھا ۔
اہم خبریں سے مزید