• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کوئی فلسطینی یتیم نہیں آیا، سوشل میڈیا افواہوں کی تردید

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے نے سوشل میڈیا افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی فلسطینی یتیم نہیں آیا، فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست سے باہر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ پاکستان میں فلسطینی ریاست کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندرہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید