• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، چاند رات کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ریٹائرڈ بینکر انتقال کرگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار میں چاند رات کو ڈاکوؤںکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسٹیٹ بینک کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر دوران علاج چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق چاند رات کو گلشن معمار سیکٹر وائی تھری میںڈاکوؤںکی فائرنگ سے 62 سالہ وسیم الرحمان زخمی ہوئے تھے جنہیںنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب وہ دوران علاج چل بسے۔متوفی چاند رات کو اپنی اہلیہ کے ساتھ شاپنگ کرکے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ان پر فائرنگ کردی تھی۔ مقتول کی نماز جنازہ عصر میں مسجد عمار بن یاسر گلشن معمار سیکٹر وائی 3 میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میںسپر د خاک کردیا گیا۔اس حوالے سے تھانہ سائٹ سپر ہائی وی صنعتی ایریا اور تھانہ گلشن معمار کے ایس ایچ اوز حدود کے معاملے پر الجھے رہے۔
اہم خبریں سے مزید