• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے‘ ترجمان بشریٰ بی بی

اسلام آباد (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ ہار کی قیمت 300 کروڑ ہے، ان بیچاروں کو معلوم نہیں کہ ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہار کو توشہ خانہ میں جمع کروائیں۔ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا، اس ہار کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کر کے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر مقدمہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید