• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے سپلائی معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف کل سے سپلائی بند کر رہے ہیں ۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائیگی۔ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید