• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک پر چوہوں کا دھاوا، پیشاب سے بیمار ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک میں چوہوں کے پیشاب سے ہونیوالی بیماری ’’لیپٹوسپائروسس‘‘ کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بیماری انسانوں کے چوہوں یا اس جیسے دیگر جانوروں کے پیشاب کے ساتھ رابطے میں آنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، رواں سال 6؍ افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال 24؍ افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے تھے۔ کیسز میں اضافے کی وجہ شہر میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر علاج نہ کیا جائے تو لیپٹوسپائروسس گردے کی خرابی اور جگر کو نقصان پہنچاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید