• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR افسر بھی ریڈار پر‘ پروفیشنل کارکردگی کی تحقیقات شروع

اسلام آباد( پی پی آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے افسران پر بھی ریڈارپر آگئے ‘ایف بی آر نے اپنے ملازمین سے متعلق تفصیلات لینے کے لیے سول انٹیلی جنس ایجنسی کوٹاسک دے دیا ۔گریڈ 19، 20 اور 21 کے افسران کی ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد ملازمین کو اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔ مستقبل میں ایف بی آر ملازمین کی ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید