• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی، دو روز میں چاقو سے حملے کا دوسرا واقعہ، اسرائیل مخالف پادری سمیت متعدد افراد زخمی

کراچی(نیوز ڈیسک)پولیس حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مرکزی کاروباری ضلع سے تقریباً 30 کلومیٹر (18 میل) مغرب میں واکلی میں ایک چرچ میں چاقو کے وار سے اسرائیل مخالف پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سڈنی کےعلاقے بونڈائی کے ایک مال میں چاقو کے حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد سڈنی میں چاقو مارنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور وہ تفتیش میں پولیس سے تعاون کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید