• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کم عمری شادی قانون چیلنج کرنیکی درخواست سماعت 14 روز کیلئے ملتوی

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کوچیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 14روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کوچیلنج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہماری درخواست پر 15 سالہ بچی 3 ماہ بعد بازیاب ہوئی۔ بچی کراچی سے پنجاب منتقل ہوئی اور اسکی جبری طور پر شادی کردی گئی۔ عدالتی حکم اور بچی کی مرضی پر اسے واپس اسکے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔ آج ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رپورٹ جمع کرانا تھی۔
اہم خبریں سے مزید