• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل برقرار، 230 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عید کی تعطیلات کے بعد بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای100انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،50.99فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں64ارب 8 کروڑ 76لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 42.58 فیصد بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں جاری تیزی کا تسلسل عید کی تعطیلات کے بعد بھی برقرار رہا، پیر کو اگرچہ ٹریڈنگ کے آغاز پر عالمی صورتحال کے باعث فروخت کا دباو نظر آیا اور ایک موقع پر100 انڈیکس میں400پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 70ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہی لیکن دوسرے ہاف میں کچھ مثبت خبروں سے صورتحال بہتر ہو گئی اور 100انڈیکس میں294پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 229.86پوائنٹس کے اضافے سے 70544.58 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 58.79پوائنٹس کے اضافے سے 23191.08 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس308.06پوائنٹس بڑھنے سے 46350.04پوائنٹس ہو گیا ،پیر کو مارکیٹ میں 353 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 17 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 64 ارب 8 کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے 9824 ارب 58 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 16 کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار شیئرز کے اضافے سے 55 کروڑ 52 لاکھ 14 ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، پیر کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحا ظ سے ورلڈ کال،فوجی سیمنٹ،فوجی فوڈ،سنرجی کو پاک، اور پی آئی اے سر فہرست رہے۔
اہم خبریں سے مزید