• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی زیر صدارت صنعتی انقلاب کیلئے اجلاس، صنعتکاروں کی شرکت

کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کی زیر صدارت صوبے میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے سلسلے میں اجلاس،اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سےگورنرہاؤس میں ملاقات ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت صوبے کی تباہ حال صنعتوں کی بحالی، صنعتی انقلاب کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ کے اہم بینکرز، تاجروں، صنعتکاروں نے خصوصی شرکت کی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرنے والے صنعتکاروں کو ہر سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو آراستہ کیا،اب نوکریاں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبے شروع ہونگے،صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے صنعتیں اب دیگر صوبوں یا ملکوں میں نہیں جائیں گی،ایسا انقلاب لائیں گے کہ دیگر صوبوں،ملکوں سے صنعتکار سندھ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو اعتماد میں لوں گا، تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر صنعتی انقلاب لائیں گے، تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام مسائل وفاق سے حل کروائیں گے۔علاوہ ازیں ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید