• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نژاد خاتون کو ہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے میں واقع پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں امریکی نژاد خاتون کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنیوالے ٹیکسی ڈرائیور کوپولیس نے گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے پر واقع پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 10 اپریل2024کو شیئرنگ رائیڈر گاڑی کے ڈرائیور زین رؤف کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون مسافر سنسان جگہ پر لے جاکر اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی،متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے 13 اپریل کو تھانہ گڈاپ سٹی میں واقعے کا مقدمہ الزم نمبر 218/24درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم زین روف کو گرفتارکرکے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے،اسٹیشن انوسٹیگیشن آفیسر(ایس آئی او) اظہر علی نے بتایا ہےکہ ملزم اکیلی سفر کرنے والی خواتین کی رائیڈ قبول کرتا اوران کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کرتا،واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔
اہم خبریں سے مزید