• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی فروخت کا تیسری مرتبہ اشتہار جاری

کراچی(اسد ابن حسن) پی آئی اے کے دعووں کے باوجود کہ غیر ممالک کی بڑی کمپنیاں ائر لائن کو خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے مگر اس کے باوجود گزشتہ روز ملک کی قومی ایئر لائن پی ائی اے کو فروخت کرنے کا تیسری مرتبہ اشتہار غیر ملکی اور ملکی اخبارات میں شائع ہو گیا ہے۔ اشتہار کے مطابق 51سے 100فیصد حصص کو فروخت کی پیشکش کی گئی ہے۔ اشتہار میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ حصص کی خریداری کرنے والی فرم یا کنسورشیم کو پی آئی اے سی ایل کا مینجمنٹ کنٹرول بھی سونپ دیا جائے گا۔ خریدار کو راغب کرنے کے لیے یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس قومی ایر لائن سے 5. 20 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ مزید چار برس میں مسافروں کی تعداد میں پانچ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ ادارے کے بزنس سیگمنٹس میں مسافر، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ٹریننگ، کارگو انجینئرنگ، اور فلائٹ کچن شامل ہیں۔ ایر لائن ہفتہ وار 260 فلائٹس اپریٹ کرتی ہے۔ پی آئی اے کو 97 انٹر نیشنل روٹس تک دسترس حاصل ہے۔ خواہش مند پارٹی کو پانچ ہزار امریکی ڈالر یا چودہ لاکھ پاکستانی روپے کا ناقابل واپسی بینک ڈرافٹ یا پے ارڈر جمع کروانا ہوگا۔ اشتہار میں مزید کچھ تکنیکی معلومات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید