• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وفد کی آمد سے لوگوں کا سرمایہ کاری پر اعتماد بڑھے گا، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے لوگوں کا سرمایہ کاری سے متعلق اعتماد بڑھے گا، ذراعت، آئی ٹی ، معدنیات ، ٹورزم وغیرہ میں سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس دورے سے پاکستان میں معیشت سے متعلق مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف کی بھی کافی جدوجہد اس میں شامل ہے۔بہت اہم موقع پر سعودی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورئہ سعودی عرب کو کچھ دن ہی گزرے تھے اور آرمی چیف نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیایقیناً آرمی چیف کی بھی کافی جدوجہد اس میں شامل ہے کہ سعودی عرب سے یہ وفد تشریف لے آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں شہزاد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور انہوں نے سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا اور اس کے فالو اپ میں اتنی جلدی کسی بھی وفد کا پاکستان آجانا ہماری خوش قسمتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید