• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسد قیصر نے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گزشتہ ملاقاتوں میں بھی کچھ تحفظات پر ہم نے بات کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید