• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سے حاصل آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف پورٹر)پاک کالونی میں منشیات فروشی سے حاصل آمدنی کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، بغدادی پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر حاجی ریاست نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں،ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا ہےکہ ملزم حاجی ریاست ،رحمان ڈکیت اور عزیر بلوچ کا دست راست تھا،حاجی ریاست نے اعتراف کیا ہےکہ گولیمار سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو فنڈنگ کی جاری ہے،گرفتار ملزم ریاست پیپلز امن کمیٹی کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے، گولیمار سے ساجد اور ماجد کے ذریعے گینگ آپریٹ کیا جاتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید