• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

عمان میں شدید بارشوں  کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان میں زیادہ تر اموات ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی میں اسکول کے 10 بچے بھی تھے۔

عمان میں حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید