• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اُڑ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے متخلف علاقوں گوادر، جیونی اور سنٹسر سمیت پہاڑی سلسلے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اُڑ گئے۔

پاک ایران سرحدی علاقوں اور پہاڑوں پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ سیلابی ریلوں سے سنٹسر کے ایک درجن سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

اس کے علاوہ کلدان، پلیزی، گبد قلاتو، چب ریکانی سمیت گردونواح میں بھی شدید بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید