• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ایڈ کا پاکستان میں 10ملین ڈالر کے موسمیاتی فنانسنگ سرگرمی کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے 10 ملین ڈالر تک کی پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز کیا ہے، پروگرام کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا اور اس سے منسلک معاشی پائیداری کو بڑھانا ہے، یہ چار سالہ پروگرام ہے جسے یو ایس ایڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے، پروگرام کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا اور اس سے منسلک معاشی پائیداری کو بڑھانا ہے،یو ایس ایڈ کی پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کم کاربن بنانے والی آب و ہوا کے لیے لچکدار معیشت کی طرف منتقلی میں مدد کرے گی،تکنیکی معاونت کے ذریعے اس اقدام کا مقصد موسمیاتی تخفیف، لچک اور موافقت کی کوششوں کے لیے سرکاری اور نجی، گھریلو اور بین الاقوامی مالیات کو متحرک کرنا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں حکومتی اور نجی شعبوں کے نمائندوں کے علاوہ ترقیاتی شراکت دار اور مالیاتی شعبے سے منسلک شخصیات بھی شامل تھیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مورا اوبرائن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی موسمیاتی لچک کے شعبے میں موجود خلا کو پُر کریگی۔

ملک بھر سے سے مزید