• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا رجیم چینج میں سعودیہ کو ملوث قرار دینے کے شیر افضل کے بیان سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیرافضل مروت کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کئے گئے خیالات کو حقائق سے منافی قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شیر افضل مروت کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی یا موقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں۔ یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔ تحریک انصاف ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمناوں کے اظہار کیساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید