• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (جنگ نیوز) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی اور تمام 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اسپین کئی غلام خان کے مقام پر تمام دہشت گردوں کو گھیر لیاگیا اور ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان کے مقام پر پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 7 دہشت گردوں کو گھیر لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی، سکیورٹی فورسزسرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید