• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر منظرِعام پر لائی جائے، تحریک انصاف

لاہور(نمائندہ جنگ)فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کا کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کردیا،کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داریوں سے انحراف اور مِس کنڈکٹ کی مرتکب پنجاب حکومت خصوصاً شہبازشریف کیخلاف کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ترجمان تحریک انصاف فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کے مختلف صحافتی ذرائع سے سامنے آنے والے مندرجات کئی پہلوؤں سے اہم ہیں ،اس رپورٹ کے مصدقہ مندرجات سے آگاہی قوم کا بنیادی حق ہے، بلاتاخیر منظرِعام پر لایا جائے،کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت نون لیگی حکومت کی کابینہ کی کلیدی شخصیات کی گواہی کی روشنی میں شہبازشریف اور اس کی پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے،شہبازشریف میں رتّی بھر شرم اور حیا باقی ہے تو مستعفیٰ ہو اور اپنی مجرمانہ کوتاہیوں کا جواب قوم کو پیش کرے۔
اہم خبریں سے مزید