• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا ڈھائی لاکھ روپے فی تولہ کی سطح عبور کرگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ کا مزید اضافہ،قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بارڈھائی لاکھ روپے فی تولہ کی حدبھی عبور کر گئی، چاندی کی قیمت میں بھی 130 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2391 ڈالر سے بڑھ کر 2412 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2200 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 51 ہزار 900روپے فی تولہ روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔
اہم خبریں سے مزید