• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، 15 گواہان کے بیانات قلمبند، 13 پر جرح مکمل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی ریفرنس میں5 گواہان کے بیانات قلمبند،13پر جرح مکمل کرلی گئی، احتساب عدالت نے آج 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا،گزشتہ روز نیب کی جانب سے مزید 9 گواہان کو پیش کیا گیا۔ مجموعی طور پر نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں جبکہ 13 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید چھ گواہان کو طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست پر عدالت نے آج 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید