• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک

جامشورو (نامہ نگار) مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ مسافر کوچ آئل ٹینکر اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم۔ حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ھو گئے ۔ حادثے میں مسافر کوچ آئل ٹینکر اور مزدا گاڑی کے 35سے زائد افراد زخمی زخمیوں میں متعدد بچے خواتین بھی شامل۔ حادثہ کے فوری بعد ایک پولیس اہلکار کے ساتھ مقامی دیہاتی اور دیگر مسافر گاڑیوں کے مسافر ریسکیو میں مصروف رھے اطلاع کرنے کے باوجود ضلع انتظامیہ سمیت علاقے کی پولیس نہ پہنچ سکی جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کا منظر۔حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق جامشورو میں رات گئے کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 3افراد کی لاشیں اور 41زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایاگیا‘ ہلاک شدگان کی لاشیں لے جانے کے لئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر ورثا کاشدید احتجاج‘ وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ڈی سی حیدرآباد بھی سول اسپتال پہنچ گئے ۔
اہم خبریں سے مزید