• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی کارروائیاں مشن سے دستبردار نہیں کراسکتیں‘جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کہاہے کہ جعلی صوبائی حکومت کی انتقامی کارروائیاںہمیں اپنے مشن سے دستبردارنہیں کراسکتیں عوامی رائے کے برعکس مسلط ہونے والے نمائندوں کو صرف اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مسلط کیاگیا ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں 80ہزار خالی اسامیوںکے باوجود فارم47کا وزیراعلیٰ کہہ رہاہے کہ ہم نوجوانوں کو روزگار نہیں دینگے انہوںنے کہاکہ جے ڈبلیو پی جعلی نمائندوں کا ہرجگہ پیچھا کرکے انہیں بے نقاب کرتی رہے گی جب تک عدالت کے ذریعے حقیقی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجاتا۔
کوئٹہ سے مزید