اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔
بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔
سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جسے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔