بھارت میں ایک سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں پھسل کر گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار آج صبح پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کو ووٹنگ شروع ہونے سے قبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
اسپتال کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار کے سر پر چوٹ لگی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔
واضح رہے کہ آج بھارت میں عام انتخاب 2024ء کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی۔