• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں نجی کالجوں کے پیرامیڈیکس کے انٹرن شپ پر پابندی

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ہسپتالوں میں نجی شعبے کے پیرامیڈیکل اور نرسنگ کالجوں کے طلباء کی انٹرن شپ پر پابندی عائد کر دی گئی انہوں نے کہاکہ نجی شعبے کے پیرامیڈیکل اور نرسنگ کے طلباء ڈاکٹر بن کر مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے،غیر مجاز اور غیر مطلقہ سٹاف ادویات چوری اور آپریشن ٹھیٹرز میں ٹک ٹاک بنانے میں بھی ملوث پائے گئے، نجی شعبے کے افراد کو مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق کر کے پیسہ کمانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کروانے والے ایم ایس اور سی ای اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔