لاہور( شوبز رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد نواز گوندل نے کہا کہ قوالی برصغیر خصوصاً پنجاب کی سرزمین سے جنم لینے والی ایک عظیم روحانی موسیقی کی صنف ہے جو صوفیاء کرام کے پیغامِ محبت، امن اور انسان دوستی کی ترجمان ہے، پاکستان میں قوالی کے فروغ اور اس کے سنہری دور کی روایت کو زندہ رکھنے میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا مسلسل اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔اس مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے الحمراء میں قوالی کی محفل میں نامور قوال سدرہ رباب نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس پیش کی ۔