لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلویز پولیس کراچی ڈویژن نے ریلوے مسافر کے 38 لاکھ روپے باحفاظت اسکے حوالے کر دیئےمسافر محسن بذریعہ ٹرین پاکستان ایکسپریس کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے سفر کر رہا تھا۔ ٹرین کے حیدرآباد رکنے پر مسافر ذاتی کام سے نیچے اترا، اسی دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا قیمتی سامان ٹرین میں رہ گیا۔ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل راؤ شریف نے لاوارث بیگ کو دیکھ کر اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور بیگ کے اصل مالک کو تلاش کرکے سب انسپکٹر کی موجودگی میں سامان اصل مالک کے حوالے کیا جس میں مسافر کے 38 لاکھ روپے بھی موجود تھےمسافر محسن مشتاق نے اپنی رقم واپس ملنے پر ریلویز پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ویڈیو پیغام کے ذریعے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا