لاہور(نیوزرپورٹر)سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ڈاکٹر شمشاد اختر کی شاندار خدمات اور بصیرت افروز رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ مرحومہ کی کامیابیاں نوجوانوں اور پروفیشنلز کے لیے روشن مثال ہیں۔سابق وزیر کی جانب سے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیتاللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔