• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

شکار پور میں ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق 4ڈاکو ڈکھن لنک کے قریب واردات کررہےتھے، گشتی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور کار برآمد ہوئی ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید