کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں 2 روز قبل ہونے والے خودکش حملے کے 3 مقدمے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں درج کیے گئے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیات جاری ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی فدا حسین نے کہا ہے کہ ایک مقدمہ بارودی مواد کا درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ دہشت گردی اور تیسرا جدید اسلحے کا درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا، دھماکے اور فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، راہ گیر اور گارڈ زخمی ہوئے تھے۔