• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: سیلابی پانی میں پھنسے 27 افراد کو 5 روز بعد بھی ریسکیو نہ کیا جاسکا


گوادر کے گاؤں مرادی میں گزشتہ 5 زور سے سیلابی پانی میں پھنسے 27 افراد کو اب تک ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

گوادر میں سیلابی پانی میں پھنسے 27 افراد میں 6 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

پاک بحریہ نے پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانے اور پینے کی اشیاء فراہم کی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ چمن شاہراہ این اے 25 پاک فوج اور ایف سی کی مشترکہ کاوشوں سے بحال کردی گئی۔

ادھر آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباد، مانسہرہ، نیلم، حویلی اور پونچھ اضلاع میں متعدد شاہراہیں بند ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر سیلابی ریلے کی وجہ 12 سے زائد دیہات کا رابطہ 10 روز سے منقطع ہے۔

بارشوں سے متاثرہ ہرنائی اور تفتان ریلوے سیکشنز کی مرمت کاکام مکمل نہ ہوسکا جبکہ کوئٹہ تفتان سیکشن پرٹرینوں کی آمدورفت 11 روز سے معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید