• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے پاکستان کا پہلا سوائل میوزیم قائم کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے پاکستان کا پہلا سوائل میوزیم (مٹی کا عجائب گھر) قائم کرلیا۔ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوارنمنٹل سائنسزنےزراعت اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں مٹی کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیےمٹی کا یہ عجائب گھرقائم کیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر گوجیان لیو، اسکول آف ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا ، پروفیسر ڈاکٹر بلال یوسف، سائلیسین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، پولینڈ اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے پاکستان کے اس عجائب گھر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ مٹی کا میوزیم اس ڈیپارٹمنمٹ کی طرف سے ایک منفرد قدم ہے اور اس سے اسکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اور عملے میں مٹی کی تعلیم کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔یہ میوزیم کمیونٹی اور تعلیم کے مرکز کے طور پر کام کرے گا جس سے وسیع تر کسانوں کے لیے مٹی کے تحفظ کی اہمیت کو فروغ ملے گا۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمینٹل سائنسزنے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور اساتذہ نے پورے پاکستان سے متغیر مٹی کی اقسام جمع کی ہیں اور مٹی کی اقسام کے نمونے تعلیمی اور آؤٹ ریچ مقاصد کے لیے مٹی کے عجائب گھر میں محفوظ اور نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، ہم نے نمائش کے لیے پاکستان کے پہاڑی علاقوں سے ریت کے پتھر،شیل،مائیکا اور فیلڈسپار سمیت مختلف قسم کی چٹانیں بھی جمع کی ہیں ۔ مزید برآں،مٹی کے عجائب گھر میں مختلف علاقوں کی مٹی کے خاکے اور دنیا کی مٹی کا نقشہ اور پاکستان کے تمام صوبوں کے مٹی کے نقشے بھی مٹی کے عجائب گھر کا حصہ ہیں۔وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ کے آئیڈیا اور کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر میاں محمد ارشد چیف ایگزیٹوآفیسر نائس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈین ، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسزبھی موجود تھے،آخر میں وائس چانسلر اور ڈاکٹر مقرب علی کے ہمراہ چائنہ سے آئے وفد نے میواکی گارڈن میں پودے بھی لگائے۔
ملتان سے مزید